روپیہ کمزور ۔۔ ڈالر مزید تگڑا ہوگیا

Jul 19, 2021 | 14:52:PM
روپیہ کمزور ۔۔ ڈالر مزید تگڑا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، روپیہ کمزور اور ڈالر مزید تگڑا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 161روپے25 پیسے کی سطح بھی عبور کرگیا .

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 31پیسے مہنگا ہوگیا،جولائی 2021میں اب تک انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 71 پیسے مہنگا ہوچکا ہے ، انٹربینک میں ڈالر157.54 روپے سے بڑھ کر161.25 روپے کا ہوگیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے پر ڈالر تگڑا اور روپیہ کمزور ہورہاہے ۔ بیرونی قرض اور درآمدی ادائیگی پر ڈالر کی قدر بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیںبلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی، عدالت نےپنجاب حکومت کو مہلت دیدی