بلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی، عدالت نےپنجاب حکومت کو مہلت دیدی

Jul 19, 2021 | 14:39:PM
بلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی، عدالت نےپنجاب حکومت کو مہلت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کے ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے دکانوں کی نیلامی کیخلاف درخواستوں پر سماعت، عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کروانے کیلئے 28 جولائی تک کی مہلت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عائشہ اے ملک نے میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک اور سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل عدالت پیش ہوئے۔  چیف سیکرٹری کی جانب سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی کے متعلق کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں، یہ معاملہ بھی ان کے پاس بھیج دیں۔ جس پر جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دئیے کہ یہ معاملہ کمیٹیوں کے پاس کیوں بھیجیں، آپ اس حوالے سے آئندہ سماعت پر عدالت میں جواب دیں۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت صرف منتخب نمائندے ہی ٹینڈر جاری کرنے کے مجاز ہیں، سپریم کورٹ بلدیاتی نمائندوں کو بحال کرچکی ہے جس کے بعد ایڈمنسٹریٹرز ترقیاتی کاموں کیلئے ٹینڈر جاری نہیں کرسکتے۔ درخواستگزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت ایڈمنسٹریٹرز کے ذریعے ترقیاتی کام کروانے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست کے حتمی فیصلے تک جاری کیے گئے ٹینڈرز پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے۔  عدالت نے فیصل آباد سمیت دیگر بلدیاتی اداروں کی دکانوں کی نیلامی روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: غلاف کعبہ کی تبدیلی کے روح پرورمناظر۔۔۔