سعودی شہزادے کا انتقال، ریاض میں نماز جنازہ ادا کر دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سعودی عرب کے شاہی ایوان نے شہزادہ بندر بن عبداللہ آل عبدالرحمن آل سعود کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق شہزادہ بندر بن عبداللہ کا انتقال گزشتہ روز ہوا۔
ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں گورنر ریاض فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہی خاندان کے افراد، اعلیٰ حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
شاہی ایوان کی جانب سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سعودی شاہی خاندان کے رکن شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز کا بیرون ملک انتقال ہوا تھا۔
مزید پڑھیں:مہناز:سُرکی خوشبوسے مہکتی آوازکوخاموش ہوئے13برس بیت گئے