ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی پیپلز پارٹی میں شامل

Jan 19, 2024 | 19:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ شاہد) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان رابطہ کمیٹی کے رکن اسلم آفریدی پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔ 

کراچی میں ڈاکٹر عاصم حسین نے اس حوالے سے کہا کہ اسلم آفریدی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن تھے، ایم کیوایم آخری سانسیں لے رہی ہے، ان کو اپنی پارٹی بچانے کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: 9 مئی کےبعدروپوشی اختیار کرنے والے تحریک انصاف کے اہم رہنما منظر عام پر آ گئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 28 کو فائیو اسٹار فلائی اوور پر جلسہ کررہے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کا ایک وژن ہے جو پاکستان کے لوگوں میں مقبول ہے۔

اسلم آفریدی نے کہا کہ کئی ساتھی جو گمراہ ہوئے تھے وہ واپس لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی بہت لمبی لائن ہے یہ تو صرف ٹریلر ہے۔