چیف سیلیکٹر کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، آفر ہوگی تو دیکھوں گا: انضمام الحق

Jan 19, 2023 | 21:23:PM
چیف سیلیکٹر کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ، آفر ہوگی تو دیکھوں گا: انضمام الحق
کیپشن: انضمام الحق (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا کہ چیف سیلیکٹر کیلئے مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا ،جب کوچ یا چیف سلیکٹر کی آفر ہوگی تو دیکھوں گا۔

انضمام الحق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی پلئیر پر پریشر ہو تو اس کی پرفارمنس متاثر ہوتی ہے،بابر اعظم کی تین فارمیٹ میں پرفارمنس بہترین ہے ،بابر پر پریشر نہیں ہے لیکن کپتانی وقت کے ساتھ ہی آتی ہے ،بابر کو مزید کپتانی کا موقع ملنا چاہیے ،اگر آپ چاہتے ہیں کہ بابر اچھا کپتان بنے تو اسے مزید موقع دینا چاہئے ،کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہمیشہ مثبت رہا ہے ،افغانستان ہو یا انڈیا کرکٹ کھیلنی چاہیے ۔

@24newshdofficial #24news #babarazam #inzmamulhaq #foryou ♬ original sound - 24newshdofficial

انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ فارن کوچ ہی پاکستانی ٹیم کا حل نہیں ہے پاکستانی کوچز بھی اچھےہیں،دیکھنا یہ ہے کہ فارن کوچ یا لوکل کوچ پاکستان ٹیم کو بہتر کر سکتا ہے ،میرے دور میں مکی آرتھر نے بہت اچھا کام کیا ،ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اورمحمد یوسف بھی اچھا کام کر رہے ہیں ،فارن اور لوکل کی بات نہیں جو بھی کھیلا ہوا ہے کوئی بھی کوچنگ کر سکتا ہے ،پشاور سمیت پورے پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز کا انعقاد ہونا چاہیے ۔