عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے:چوہدری شجاعت حسین

Jan 19, 2023 | 14:59:PM
عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے:چوہدری شجاعت حسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے صدر اور سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر مل بیٹھ کر فیصلےکریں اور مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس پاکستان کریں۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ابھی تو انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے، عام انتخابات بھی وقت پر ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے۔ تمام جماعتیں معاشی بحالی کے ون پوائنٹ ایجنڈےپربیٹھ کرفیصلےکریں اور معاشی بحالی کی مشترکہ کانفرنس کی سربراہی چیف جسٹس کریں۔

ضرور پڑھیں :عمران خان 7 حلقوں سے کامیاب، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا
ق لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ان کا چوہدری پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کو ق لیگ سے نکالنےکا ارادہ نہیں ہے، چاہتاہوں کہ پرویزالہٰی مسلم لیگ ق ہی میں رہیں، شوکاز نوٹسز صرف ان کےغلط اقدام کو روکنے کےلیے دیئے گئے،میرے اور پرویزالہٰی کےدرمیان معاملہ ایم پی ایز کےمتعلق خط سےخراب ہوا، مجھےپرویزالہٰی نےبہت کہا کہ خط واپس لے لیں مگر میں نےکہا کہ یہ ناممکن ہے۔

صدر ق لیگ کا مزید کہانا تھا کہ ان کی چوہدری پرویز الہٰی سے بات اس حد تک جا پہنچی کہ گھر کے اندر تقسیم کے لئے دیوار بنانے کی باتیں ہونے لگیں۔ میں نے کہا ایسی دیوارتومیں نہیں بننے دوں گا،دیوار بنانےکا مقصد عمران خان کو یقین دلانا تھا کہ ہم علیحدہ ہیں۔