شاہد آفریدی کا دادو میں چیئریٹی میچ کرانے کا اعلان

Jan 19, 2023 | 14:29:PM
 شاھد آفریدی نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ سے ملاقات  کی
کیپشن: شاھد آفریدی نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ سے ملاقات  کی
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران کورائی) معروف کرکٹر شاہد آفریدی کا دادو کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ ۔ آفریدی نے دادو کے سیلاب متاثرہ عوام کے لیے بڑا اعلان  کردیا ۔

 سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے حوالے سے بوم بوم آفریدی دادو پہنچے،پاکستان کے سابق کپتان شاھد آفریدی نے ڈپٹی کمشنر ہاؤس میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ سے ملاقات  کی ،ملاقات کے دوران شاھد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے چیئرٹی میچ کرانے کا اعلان کیا ہے۔

 دادو کے میونسپل اسٹیڈیم پر چیئرٹی میچ میں ملک کے نامور کرکٹر شرکت کریں گے،بوم بوم آفریدی کا ضلع انتظامیہ و پاک فوج کے ساتھ مل کر متاثرین کی مدد کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے پر بھی اتفاق ، میٹنگ کے دوران پاک فوج کےنمائندے لفٹیننٹ کرنل اعجاز کریم ، ایس ایس پی دادو ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ بھی شریک ہوئے۔