جعلی آئی ڈیز..لڑکیوں کو بلیک میل کرنیوالاملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جعلی آئی ڈیز بناکر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ملزم کو پیش کیا اس دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایک لڑکی کو غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنےکی دھمکیاں دے رہا تھا۔ متاثرہ خاندان کی درخواست پر ملزم سے لڑکیوں کے نازیبا تصاویربرآمد کی ہیں۔عدالت نے ملزم کو 21 جنوری تک ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔