وفاقی حکومت کا بجلی چوری اور خسارے پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)وفاقی حکومت نے لیسکو میں لائن لاسز اور بجلی چوری پر قابو پانے کے لئے بڑا فیصلہ کرلیا۔
نیپرا نے لیسکو کو ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کے لئے بین الاقوامی سطح پر تھرڈ پارٹی سٹڈی کروانے کا مراسلہ بھجوادیا۔
لیسکو میں ٹیکنیکل اور ٹرانسمیشن لائن لاسز کی رپورٹ تیار کی جائے گی،لائن لاسز پرتفصیلی رپورٹ نہ بنوانے پر مقررہ اہداف تبدیل کرنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
نیپرا کی جانب سے لیسکو کے مقررہ اہداف کو ازخود تبدیل کر دیا جائے گا،تھرڈ پارٹی رپورٹ تیار ہونے پر نیپرا کو اہداف مقرر کرنے میں آسانی ہو گی۔