آج ہمارا دن نہیں تھا،اس لئے ہم میچ ہارے،سلمان علی آغا

Feb 19, 2025 | 23:21:PM
 آج ہمارا دن نہیں تھا،اس لئے ہم میچ ہارے،سلمان علی آغا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد حماد) پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ آج ہمارا دن نہیں تھا ، اس لئے ہم میچ ہارے ،آج بھی اور پچھلے میچز میں بھی ہم نے بڑی اننگز نہیں کھیلی،ہمیں ایک میچ بُرا یا ایک میچ اچھا ایسے نہیں کھیلنا ہوگا۔

سلمان علی آغا  نے میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں بڑی اننگ کھیلنی ہوگی،ہمیں اگر اچھی ٹیموں میں شمار ہونا ہے تو  لگاتار میچ جیتنے ہونگے، ہمیں ایک میچ بُرا یا ایک میچ اچھا ایسے نہیں کھیلنا ہوگا،ہمیں اگر اچھی ٹیموں میں شمار ہونا ہے تو لگاتار میچ جیتنے ہونگے،آج بھی اور پچھلے میچز میں بھی ہم نے بڑی اننگ نہیں کھیلی،اوپنگ میں ہمارا اچھا مومنٹم نہیں بنا جس کے باعث زیادہ اسکور نہیں ہوا،پاور پلے جس طرح کھیلنا چاہئے تھا اس طرح ہم کھیل نہیں پائے،ساؤتھ افریقہ کیخلاف ہمارے پاور پلے کا اسکور اچھا تھا تو ہماری پارٹنر شپ بھی اچھی رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی اگر فخر زمان اوپنگ کرتے ہو پاور پلے کا اسکور مختلف ہوتا۔آج ہمارا دن نہیں تھا ، اس لئے ہم میچ ہارے ،جو غلطیاں ہوئی کوشش کریں گے اس پر کام کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:یوکرین معاہدہ کرسکتا تھا، اسکو جنگ شروع نہیں کرنی چاہیےتھی،ڈونلڈ ٹرمپ