اڈیالہ جیل میں سکیورٹی نہ ہونے کے برابر،ملزم غائب ہو گیا

متعلقہ عملے نے ملزم کو جیل انتظامیہ کے حوالے کیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا،ملزم کے مبینہ  فرار  اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی

Feb 19, 2025 | 12:26:PM
اڈیالہ جیل میں سکیورٹی نہ ہونے کے برابر،ملزم غائب ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں سکیورٹی کی بڑی ناکامی سامنے آگئی جبکہ منشیات  کے مقدمے میں نامزد ملزم جیل سے مبینہ طور پر فرار  ہوگیا،ملزم کے مبینہ  فرار  اور غائب ہونے پر جیل میں کھلبلی مچ گی۔

رپورٹ کے مطابق چکوال سے تعلق رکھنے والے نعمان نامی ملزم کو پیشی  کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ منتقل کیا گیا، متعلقہ عملے نے ملزم کو جیل انتظامیہ کے حوالے کیا لیکن گنتی پر ملزم غائب پایا گیا۔ 

  جیل انتظامیہ ملزم کے غائب ہونے پر خاموش  رہی جبکہ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے چھان بین شروع کردی۔ 

 یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف کو غلط نکالا گیا لیکن دراصل نکلوایا کس نے تھا؟شیرافضل مروت  نے واضح کردیا