پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

Feb 19, 2024 | 18:44:PM
پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد) پاکستان تحریک انصاف نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے اور ان کی اسکروٹنی ہوئی ہے ان کو ایڈجسٹ کیا جائے، پی ٹی آئی لسٹڈ پارٹی ہے اور مخصوص نشستیں ہمارا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018ء کے انتخابات بھول گئے ہیں، عبدالغفور حیدری

درخواست میں کہا گیا کہ جن امیدواروں نے مخصوص نشستوں کیلئے کاغذات جمع کرائے وہ پی ٹی آئی کے ممبر ہیں، امیدواروں نے بیان حلفی دیا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، الیکشن کمیشن کسی پارٹی کو ڈی لسٹ نہیں کرسکتا اور صرف سپریم کورٹ کو ہی یہ اختیار حاصل ہے۔

پی ٹی آئی نے درخواست آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی۔