حکومت کا عد م اعتماد سے پہلے بڑا فیصلہ۔اہم اعلان کردیا

Feb 19, 2022 | 12:31:PM
 انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے حکومت کا بڑا فیصلہ
کیپشن: انتخابی مہم فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) انتخابی مہم میں حصہ لینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ اب ارکان پارلیمان اور وزرا بھی انتخابی مہم میں حصہ لے سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعدیہ خان کا بالی ووڈ میں کام نہ کرنے حوالے سے بڑا انکشاف

دوسری جانب تمام سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کے اس ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ اب اس میں تبدیلی کے لئے وفاقی کابینہ نے نئے آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:پٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑے اضافے کی تیاریاں