سہیل آفریدی کو ابھی ٹائم دینا چاہئے،افغان بارڈر پر پکی دیوار بنائی جائے؛گورنر فیصل کریم کنڈی

Dec 19, 2025 | 22:58:PM
سہیل آفریدی کو ابھی ٹائم دینا چاہئے،افغان بارڈر پر پکی دیوار بنائی جائے؛گورنر فیصل کریم کنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی )گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ،امارات افورڈ نہیں کرسکتے پاکستان کے ساتھ اختلافات،انکے پاس دفاع کیلئے ایسی صلاحیت نہیں ہے جو پاکستان کے پاس ہے انکو پاکستان کے جہاز ،ایٹم کی ضرورت ہوگی،چائنہ کے اپنے مفادات ہیں اسکے پاکستان کے ساتھ مفادات جڑے ہیں،افغانستان میں طالبان رجیم کے اپنے گروپس میں مسائل چل رہے ہیں ،ہمیں 12 سو کلو میٹر  افغان بارڈر پر پکی دیوار بنانی چاہئے،ہمیں شروعات ضرور کرنی چاہیے یو ایس کو دیگر ممالک کو لوپ میں لینا چاہیے۔

فیصل کریم کنڈی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سہیل آفریدی کو ابھی اتنا وقت نہیں ملا کہ اسکو جج کیا جاسکے،علی امین وزیر رہا ہے رکن اسمبلی بھی رہا ہے،سہیل آفریدی کو ابھی ٹائم دینا چاہیے، گزشتہ دو تین پروگرامز میں وہ نہیں گیا ۔ان کاکہناتھا کہ آئی ایس پی آر کے ردعمل میں بھی ایسی چیزیں سامنے نہیں آئیں جو تصور کیا جاسکتا تھا کہ پارلیمنٹ میں کچھ تقریر ہونگی ایسا نہیں ہوا،سہیل آفریدی لگتا سب کو چلانا چاہتا ہے 2 سے تین ماہ بعد چیزوں کا اندازہ ہوگا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ پنجاب میں دو چار لوگ شامل ہوئے ہیں کے پی میں کس کو شامل کریں،کے پی میں لوگوں کو شامل کرنے کیلئے مولانا اور اے این پی سے این او سی لینا پڑے گا،کے پی میں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ہیں،ان کاکہناتھا کہ پنجاب میں پھر چیزیں پارٹی ورکرز کیلئے ہوجاتی ہیں کے پی میں پارٹی ورکرز کیلئے کیا لے سکتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ وفاق کے وزرا کے پی میں کم ہی آئے ہیں، اب صرف وزیراعظم نے ایک دورہ لیا اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے،وفاق کے نمائندے کے پی میں کم ہی آتے ہیں،کئی دفعہ بلاول صاحب کے ہمراہ وفاقی نمائندوں سے ملاقات ہوئی ہے تو کے پی آنے کی دعوت دی ہے،کے پی میں اینٹی پی ٹی آئی سیاست ہے پنجاب میں اینٹی پی ایم ایل پارٹی ہے،اگر کے پی میں ہم زیادہ توجہ دیں تو ہمیں زیادہ سیاسی فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پشاور کے گزشتہ بلدیاتی الیکشن میں ہم دوسرے نمبر پر تھے پی ٹی آئی چوتھے نمبر پر تھے،اسکے فوراً بعد ایک الیکشن پشاور آیا ہم نے اے این پی سے اتحاد کرلیا اور ہم وہ الیکشن ہار گئے،ہم نے ساری عمر اے این پی کے خلاف الیکشن لڑا ہے ہمارا ورکر اے این پی کے خلاف رہا ہے ایسے ووٹ شفٹ ہوجاتا ہے،الیکشن اپنا اپنا نہیں لڑیں گے تو ووٹرز شفٹ ہوتا رہے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہاکہ ڈی آئی خان سے میں نے قومی اسمبلی کی سیٹ دی صوبائی سیٹ بھی جیتے ہیں ہم نے تو پرفارم کیا ہے،پشاور کے پی اور لاہور پنجاب کا چہرہ ہے،جب تک ہم مضبوط امیدوار نہیں دیں گے تو الیکشن ہار جائیں گے،سینیٹ الیکشن میں ہم نے 6 اور انہوں نے 5 سینیٹر نکالے ہیں۔ان کاکہناتھا کہ پی پی کو ہمیشہ اتحاد سے نقصان ہوا ہے ، مولانا کو ابھی تک مطلوبہ سہولت میسر نہیں ہے،فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ تارڑ صاحب اچھے بچوں کی بات کررہے ہیں وہ بتا سکتے ہیں وہ بھی کن باتوں پر اچھے بچے بنے ہوئے ہیں ،سیاست میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کل کیا ہوجائے،جماعت پر پابندی آخری آپشن ہوتا ہے پابندی آسان بات نہیں ہوتی سب وجوہات کو دیکھنا پڑتا ہے،سیاست میں کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے آج آپ اتحادی ہوتے کل کو ایک دوسرے کے مخالف الیکشن لڑتے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: