صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین

Dec 19, 2025 | 22:46:PM
صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پاک فوج کو خراج تحسین
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کے زخمی ہونے پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور جرات مندانہ کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدرِ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی طرف سے بھارتی سرپرستی میں خارجی دہشتگردوں کی مسلسل اعانت کی مذمت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیرداخلہ نے کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے 15 شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی، بہادر سپوتوں نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنایا، انھوں نے کہا کہ شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور سے اسلام آباد کے درمیان فاصلہ 100 کلومیٹر کم ہو جائے گا