کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس؛شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت نمٹا دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے کلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست غیرموثر ہونے پر نمٹا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت پر سماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی، عدالت نے ایک مقدمہ میں شاہ محمود قریشی کی درخواست کو نمٹا دیا،درخواست ضمانت غیر موثر ہونے پر نمٹائی گئی ہے۔
شاہ محمود قریشی کوکلب چوک جی او آر گیٹ حملہ کیس میں بری کردیاگیا،مقدمہ میں بری ہونے پر ضمانت غیر موثر ہو گئی ہے،دیگر مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 23 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت نے پراسکیوشن سے مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا،
شاہ محمود قریشی نے مقدمات میں جیل سے ضمانت دائر کر رکھی ہے،ملزم کی گلبرگ، مغلپورہ اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر ہے،
دو ضمانت کی درخواستیں اے ٹی سی کورٹ 1 میں زیر سماعت ہیں جبکہ شاہ محمود قریشی کی ایک ضمانت کی درخواست اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 میں زیر سماعت ہے،شاہ محمود قریشی اب نو مئی کے پانچ مقدمات میں بری ہو چکے ہیں،عدالتی فیصلوں میں شاہ محمود قریشی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد دیگر مقدمات میں ان کی ضمانت منظور ہو سکتی ہے،نو مئی کے دیگر مقدمات میں وہ پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں،ضمانت منظور ہونے پر شاہ محمود قریشی جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:’شٹ اپ، یو شٹ اپ‘، قائمہ کمیٹی اجلاس میں علیم خان اور پلوشہ خان کے درمیان تلخ کلامی