پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ

Dec 19, 2023 | 11:49:AM
پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں کینٹیبری میجیشئینز سے معاہدہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کرکٹر فاطمہ ثناء خواتین سپراسمیش ٹی ٹوئنٹی میں کینٹیبری میجیشئینز کی نمائندگی کریں گی،قومی ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو ابتدائی 6 میچز کے لیے سائن کیا گیا ہے،فاسٹ بولر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورۂ نیوزی لینڈ پر تھیں ۔

اس حوالے سے فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی اڑان تھم گئی،روپیہ مزید تگڑا

واضح رہے کہ فاطمہ ثناء اس سے قبل کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) بھی کھیل چکی ہیں۔