ڈالر کی اڑان تھم گئی،روپیہ مزید تگڑا

Dec 19, 2023 | 11:34:AM
ڈالر کی اڑان تھم گئی،روپیہ مزید تگڑا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستانی روپے کے مقابلے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ،ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 283.21روپے سے کم ہوکر 283 روپے پر آگیا،اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر 283 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 283 روپے 26 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کیسا رہے گا ؟،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

یاد رہے کہ زرمبادلہ مارکیٹ میں روپیہ آہستہ آہستہ مضبوط ہو رہا ہے، اور روپے کی قدر میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران بھی انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے سستا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرول پھر مہنگا ہو گیا

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں مندی کا تسلسل جاری,مارکیٹ میں 65 ہزار کی سطح برقرار نہ رہ سکی,100 انڈیکس میں 1544 پوانٹس کی کمی ہو گئی،100 انڈیکس 63 ہزار 645 کی سطح پر آگیا۔