آخری بار ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے بہترین کھلاڑی قرار

Dec 19, 2022 | 14:13:PM
آخری بار ورلڈ کپ کھیلنے والے میسی فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے بہترین کھلاڑی قرار
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آخری بار میگا ایونٹ کھیلنے والے ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ 2022ء کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ جیت لیا۔

قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جبکہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم  فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا، ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔.

یہ بھی پڑھیے: فیفا ورلڈ کپ کا سنسی خیز فائنل، وزیراعظم پاکستان کا پیغام

لیونل میسی نے اپنے آخری ورلڈ کپ کو یادگار بناتے ہوئے اپنا ادھورا خواب پورا کیا اور ورلڈ کپ ٹرافی اپنے نام کرلی۔ ارجنٹینا 1978 اور 1986 میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا۔ 

میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس کے علاوہ ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جبکہ اپنا آخری ورلڈ کپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔