فیفا ورلڈ کپ کا سنسی خیز فائنل، وزیراعظم پاکستان کا پیغام

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک) قطر میں ارجنٹینا اور فرانس کے درمیان ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ 2022ء کے سنسنی خیز فائنل پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فیفا ورلڈ کپ کا اختتام کیا ہی سنسنی خیز تھا۔
وزیراعظم نے ارجنٹینا کے کپتان اور اسٹار فٹبالر میسی کی تعریف کرتے ہوئے ورلڈ کپ کے میزبان ملک قطر کی بھی تعریف کی۔
What a nail biting finish to the FIFA WC ⚽️ … Messi’s ????????????
Congratulations to Qatar for successfully holding the mega event…Upsets by Saudi Arabia and Morocco remain highlights of the tournament for me.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 18, 2022
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں سعودی عرب کا ارجنٹینا کو ہرا کر اپ سیٹ کرنا اور مراکش کی شاندار کارکردگی میرے لیے یادگار رہیں گی۔
خیال رہے کہ فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈ کپ جیت لیا ہے۔