طوفانی بارشیں،این ای ڈی یونیورسٹی کل بند،جامعہ کراچی  میں سینٹ نشست پر الیکشن ملتوی

Aug 19, 2025 | 23:12:PM
 طوفانی بارشیں،این ای ڈی یونیورسٹی کل بند،جامعہ کراچی  میں سینٹ نشست پر الیکشن ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر رشید) سندھ میں حالیہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر این ای ڈی یونیورسٹی کے تمام کیمپس کل بند رہیں گے۔جامعہ کراچی  میں سنڈیکیٹ کے لئے سینٹ سے مختص نشست پر 20 اگست کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

 ترجمان این ای ڈی فروا حسن کےمطابق ملحقہ کیمپس اور این ای ڈی کے تھر انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی میں تعطیل رہے گی۔ترجمان جامعہ لیاری کا کہنا ہے کہ بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری  کل بند رہے گی۔جامعہ کراچی میں سنڈیکیٹ کے لئے سینٹ سے مختص نشست پر 20 اگست کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیئے گئے ہیں، بدھ 20 اگست کو ہونے والےضمنی انتخابات غیر متوقع موسمی تبدیلی کے پیش نظرملتوی کردیئے گئے۔انتخابات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد:متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،چیئرپرسن پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے تقرر کی منظوری