پی ٹی اے کی مؤثر کارروائی،سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز فوری بحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پی ٹی اے کی مؤثر کارروائی کی بدولت ٹیلی کام سروسز کو فوری بحال کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 200 سے زائد ٹیلی کام سائٹس (ٹاورز) متاثر ہوئے جس کے بعد سوات، بونیر، شانگلہ سمیت خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام سروسز کی بحالی پر انتہائی تیزی سے کام کا آغاز کیا،پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر روانہ کی گئیں،پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز ٹیم نے مقامی انتظامیہ سے مل کر فوری طور پر بحالی کا کام شروع کیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی فوری کارروائی سے 48 گھنٹوں کے اندر 85 فیصد متاثرہ ٹاورز کو بحال کر دیا گیا،پی ٹی اے کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی سے مواصلاتی نظام کی فوری بحالی ممکن ہوئی ،پی ٹی اے کی اس موثر کارروائی کو متاثرہ علاقوں کے عوام کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی آئی اے کی پروازوں میں موسم کی خرابی کے باعث آمدورفت میں تبدیلی