اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) اسلام آبادراولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا کےمختلف علاقوں میں سیلاب کے بعد زلزلہ نے شہریوں میں خوف وہراس پیدا کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ، سوات،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں زلزلہ کے جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کیلئے بری خبر ،تنخواہوں،پنشن سے کٹوتی کاحکم
بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان ، تورغر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
ہری پور، چترال اور گردونواح میں بھی زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاڑی سلسلے میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں، دفاتر اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔