خاتون سے نادانستہ ٹکر نوجوان کو مہنگی پڑ گئی،دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ گئی

Aug 19, 2023 | 16:09:PM
بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے  ٹکرانے والا شخص شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی شہر ممبئی کے ریلوے اسٹیشن پر خاتون سے غلطی سے  ٹکرانے والا شخص شوہر کا تھپڑ لگنے سے ٹریک پر گر کر ہلاک ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل  ممبئی کے سیون  ریلوے اسٹیشن کی سی سی ٹی فوٹیج میں 26 سالہ دینش کو دیگرلوگوں کے ساتھ پلیٹ فارم پردیکھا جا سکتا ہے۔ دینیش غلطی سے ایک شخص سے ٹکرانے کے بعد 30 سالہ خاتون شیتل مانے سے ٹکرا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24newshd.urdu)

خاتون نے دینیش کی چھتری سے پٹائی لگائی اس دوران شیتل کا شوہر اوی ناش موقع پر پہنچا اور دنیش کو تھپڑ مارا۔ ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ دنیش تھپڑ لگنے کے بعد توازن برقرار نہیں رکھ سکا اور ریل کی پٹڑی پر گرگیا اور ٹرین کے نیچے آ کر کچل گیا۔

مزید پڑھیں: مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا

اسٹیشن پر موجود لوگوں  اور خاتون شیتل نے چھتری لہرا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے اور دنیش ٹرین کے نیچے آگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دنیش پرتشدد کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔