مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا

Aug 19, 2023 | 15:40:PM
مسافر طیارے کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے چلی جانے والی پرواز کا پائلٹ دوران  پرواز انتقال کر گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق لاٹم ائیر لائنز کی فلوریڈا سے سینٹیاگو جانے والی پرواز میں 271 مسافر سوار تھے، اڑان بھرنے کے تین گھنٹے بعد 56 سالہ کپتان کو طبیعت ناساز محسوس ہوئی جن کو باتھ روم میں گرنے کے بعد عملے کی جانب سے ہنگامی طبی امداد دی گئی،رپورٹس میں بتایا گیا کہ بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارے کی پرواز ایل اے 505 چودہ اگست بروز پیر کی رات 10:11 بجے میامی سے روانہ ہوئی تھی، واقعہ پیش آیا تو طیارے میں ریلیف کیپٹن اور فرسٹ آفیسر بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھی:نگران وزیر اعظم کی آتے ہی امریکی یاترہ کی تیاریاں شروع

 پرواز کو پاناما سٹی کے ٹوکومین انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی جانب موڑنے میں آدھے گھنٹے کا وقت لگا تاہم لینڈنگ کے بعد جب پائلٹ کا معائنہ کیا گیا تو انہیں مردہ قرار دیا گیا،ایون اینڈور کو پرواز کا 25 سالہ تجربہ حاصل تھا، ائیر لائن نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ لاٹم ائیر لائنز گروپ نے رپورٹ کیا کہ میامی سے سینٹیاگو جانے والی پرواز ایل اے 505 کو عملے کے تین ارکان میں سے ایک کو پیش آنے والی طبی ایمرجنسی کی وجہ سے پاناما کے ٹوکومین انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اترنا پڑا،بیان میں کہا گیا کہ جب طیارہ لینڈ ہوا تو ایمرجنسی سروس نے ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی لیکن افسوس کہ پائلٹ کی موت ہوگئی۔