ایرانی کرنسی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار، ڈیڑھ ارب ریال رآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(دُرِشہوار) غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کاروبار بے نقاب ہو گیا۔ ایف آئی اے نے ایرانی کرنسی کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی کی کارروائی میں ایرانی کرنسی کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کے گرفتار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
سید جہانزیب شاہ کے قبضے سے ایک ارب 45 کروڑ ایرانی ریال برآمد کئے گئے۔
جہانزیب شاہ کے موبائل فونز سے ایرانی کرنسی کا غیر قانونی دھندا چلانے کے شواہد مل گئے۔ ملزم کو مزید کارروائی کیلئے ایف آئی اے منتقل کر دیا گیا۔
غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کاروبار بے نقاب کرنے کی کارروائی ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کی۔
یہ بھی پڑھیئے: گلیڈئیٹرز کی پٹائی، زلمی کے بابرِاعظم کی سینچری، مینڈس کے 83, زلمی نے 255رنز بنا ڈالے