صادق آباد:کچہ کے انتہائی مطلوب ڈاکو احمد بکھرانی نے ہتھیار ڈال دیئے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )صادق آباد میں پولیس اور ملٹری ا نٹیلی جنس کی بڑی مشترکہ کارروائی کے دوران کچہ کا انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ ڈاکو احمد بکھرانی نے ہتھیار ڈال دیئے،پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکو احمد بکھرانی پر 1 کروڑ روپے ہیڈ منی مقرر کی گئی تھی۔
ڈی پی او عرفان علی سموں نے بتایا کہ اب تک ہیڈ منی والے 24 خطرناک ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں، جاری کچہ آپریشن میں اب تک 66 ڈاکو ہلاک، 101 زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 320 خطرناک ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیئے۔
انھوں نے کہا کہ سرنڈر کرنے والے ملزمان قانون کے مطابق اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے، کچہ کے آخری ڈاکو کی گرفتاری یا سرنڈر تک بلا تعطل آپریشن جاری رہے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے