وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،قریبی روابط پر اتفاق 

Apr 19, 2026 | 18:39:PM
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ ،قریبی روابط پر اتفاق 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی امور پر تفصیلی گفتگوکی،پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مسلسل مذاکرات اور سفارتی روابط پر زوردیا، وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے ڈائیلاگ ناگزیر ہے،ایرانی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کے درمیان آج اہم ٹیلیفونک رابطے پر بھی اتفاق ہوا۔

دونوں ممالک نے خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا، پاکستان اور ایران نے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے جلد حل پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم کے 6 خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے