پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی بین الاقوامی ائیرلائنز کو جاری ہدایات میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد)پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے بین الاقوامی ائیرلائنز کو جاری ہدایات میں توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے کہاگیاہے کہ جیٹ اے ون فیول سپلائی چین میں خلل سے ائیرلائنز احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
ہدایات میں کہاگیاہے کہ ائیرلائنز بیرون ملک سے اڑان بڑھتے وقت زیادہ سے زیادہ فیول ساتھ لیکر آئیں،پاکستانی ائیرپورٹ پر فیول کی اپ لفٹ کو کم سے کم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں پرائیویٹ ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق ہدایات پر 30اپریل 2026 تک سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔