راولپنڈی میں پرائیویٹ ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل 

Apr 19, 2026 | 13:28:PM
راولپنڈی میں پرائیویٹ ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں ہر قسم کی پرائیویٹ ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اپنے ایکس پیغام میں کہاکہ راولپنڈی میں ہر قسم کی پرائیویٹ، پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ تا حکمِ ثانی معطل رہے گی

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ ایک یا دو دن میں معاہدہ؟ ٹرمپ نے اہم پیشرفت کااشارہ دیدیا
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ مزید معلومات سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔

ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے پیش نظر جڑواں شہروں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کوبھی جزوی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

میٹروبس حکام کے مطابق میٹرو بس سروس پمز اسٹیشن تا پاک سیکرٹریٹ تک مکمل بند کر دی گئی ہے جبکہ  صدر اسٹیشن تا کچہری تک میٹروبس سروس فعال ہے۔

میٹروبس حکام کے مطابق میٹروبس سروس تا حکم ثانی بند رہے گئی ،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر میٹرو بس سروس بند کردی گئی ہے۔