ایرانی حملے، تل ابیب میں ہزار سےزائد اپارٹمنٹس تباہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)اسرائیلی شہر تل ابیب کے میئر رون ہلڈائی نے انکشاف کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں شہر کے ایک ہزار سے زائد اپارٹمنٹس اس قدر متاثر ہوئے ہیں کہ وہ اب رہائش کے قابل نہیں رہے۔
تل ابیب کے میئر رون ہلڈائی نے اپنے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے باعث شہر کے ایک ہزار سے زیادہ اپارٹمنٹس شدید نقصان کا شکار ہو چکے ہیں اور اب ان میں رہائش ممکن نہیں رہی۔
ان کے مطابق ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں نے شہری انفراسٹرکچر کو بھی متاثر کیا ہے، جس کے بعد متعدد عمارتوں کو خالی کرایا گیا ہے۔
اس سے قبل رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 26 اسرائیلی شہری ہلاک جبکہ 2600 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں اب تک 3,468 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں:روس نے ایران سے افزودہ یورینیم منتقل کرنے کی پیشکش کردی