گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

Apr 19, 2026 | 11:38:AM
 گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ )لاہورشہر میں گیس بحران جاری ہے اور گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہوگئے۔
 ایل پی جی بھی حکومتی نرخوں پر دستیاب نہیں، ایل پی جی کا ریٹ 304 مقررہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 450 سے 550 میں فروخت ہورہی ہے، گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبورہیں۔
شہریوں کاکہناہے کہ سوئی گیس آتی نہیںلیکن بل ہزاروں میں آ رہے ہیں،چھ سات گھنٹے جو گیس آتی ہے اس میں بھی پریشر کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کا جن بے قابو، سادہ روٹی 6 روپے مہنگی ہوگئی
 شہریوں کاکہناہے کہ حکومت ایل پی جی کے سرکاری نرخوں عمل درآمد کروانے میں ناکام ہے،ضلعی انتظامیہ اور حکومت سے مطالبہ ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔