بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم کی معروف ماڈل زباب رانا کو گھورنے کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔
سابق کپتان بابراعظم ایک ویڈیو کلپ میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ زباب رانا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں،اس ویڈیو میں بابراعظم کے چہرے کے تاثرات نے مداحوں میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم اور زباب رانا ایک تقریب میں ایک ساتھ نظر آئے، جہاں انہیں تھوڑا پریشان اور شرمیلے تاثرات کے ساتھ دیکھا گیا۔
مداحوں نے بابراعظم کو لیکر دلچسپ تبصرے کیے ہیں کہ بابر، اپنے جذبات پر قابو رکھو،لگتا ہے بابر ہیئر اسٹائلر بننا چاہ رہے ہیں،یہاں بابر فلرٹی کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فیصلہ بدل لیا، اب بھارت کیلئے کام کرنے کوتیار ہوں: خلیل الرحمٰن قمر
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن میں اب تک دومیچزمیں وہ فی الحال فارم حاصل نہیں کرسکے، دونوں میچز میں وہ محض 0 اور ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔