فیصلہ بدل لیا، اب بھارت کیلئے کام کرنے کوتیار ہوں: خلیل الرحمٰن قمر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامور ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰن قمر نے بھارت کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نامورڈرامہ نگاراورمصنف نے نجی یوٹیوب چیل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں ہنی ٹریپ پرکھل کر بات کی اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں بھارت میں کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر نے کہا کہ ہم اپنے ہیروز کی عزت نہیں کرتے، یہاں ہیروز کو مجرم بنانے کا رجحان ہے۔
"میرے پاس تم ہو"اور"پیارے افضل" جیسے کئی سپرہٹ ڈراموں اور"پنجاب نہیں جاؤں گی"جیسی فلموں کے مصنف نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں بھارت جاتا تھا، وہاں کے لوگ میری اتنی عزت کرتے تھے، بعض تو اپنے والدین سے بڑھ کر عزت کرتے تھے، ان کے اداکار میری اتنی عزت کرتے تھے کہ اکثر مجھ سے فون پر بات کرتے ہوئے رونا شروع کر دیتے تھے لیکن پاکستانی شائقین کا اپنے ساتھ رویہ دیکھ کر مجھے تکلیف ہو رہی ہے۔
انٹرویو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ ایک وقت تھا جب میں بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا، کیونکہ وہاں پاکستانی ادیبوں، فنکاروں اور فلم سازوں کو وہ عزت نہیں ملتی تھی جیسے پاکستان میں ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی ایوارڈیافتہ امریکی فلم "امیرکن اش"کی پاکستانی سینماؤں میں نمائش
خلیل الرحمٰن قمر نےمزید کہا کہ میں اب تک بھارت کے لیے لکھنے سے انکار کرتا رہا لیکن اب اپنا فیصلہ بدل لیا ہے، جو سلوک میرے ساتھ ہوا ہے اس نے میری محبت پر کاری ضرب لگا دی ہے، میرے ساتھ انصاف نہیں ہوا،اس لیے اب ذاتی طور پر بھارت کے لیے کام کرنا پسند کروں گا۔