آئل ٹینکر میں آتشزدگی ، ڈرائیور جان پر کھیل کر آبادی سے باہر لے گیا

Apr 19, 2024 | 21:55:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا  کو تباہی سے بچانے والا ہیرو منظر عام پر آ گیا، آئل ٹینکر ڈرائیور عمر فاروق  آگ لگنے پر لاری کو آبادی سے جان پر کھیل کر آبادی سے باہر لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام میں 25 ہزار لیٹر پیٹرول ٹینکر کو لگنے والی آگ 2 گھنٹے کی محنت کے بعد بجھا لیا گیا ،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، آگ بجھانے کے لیے پاکستان نیوی کی مدد بھی لے لی گئی ہے، کنٹینر میں پٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
آئل ٹینکر ڈرائیور عمر فاروق نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےبتایا کہ آئل ٹینکر میں آگ لگی تو میں نے بھاگ کر ٹینکر کو باہر نکالا، صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو ڈر نہیں لگا کہ ٹینکر کوآگ لگ گئی ہے ؟ جس پر ڈرائیور نے جواب دیا کہ ڈر تو لگا لیکن یہ گنجان آباد علاقہ ہے،ساتھ کمرشل پلازہ بینک بھی ہے اس لیے دوسروں کی زندگی بچانے کا سوچ کر جلدی سے  گاڑی میں بیٹھ کر اسے غیر آباد علاقے میں لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں : شیر افضل مروت کو بلاوا آ گیا