امیر العظیم جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل، لیاقت بلوچ نائب امیر مقرر

Apr 19, 2024 | 19:42:PM
امیر العظیم جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل، لیاقت بلوچ نائب امیر مقرر
کیپشن: جماعت اسلامی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمان نے امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نومنتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیرصدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا، جس میں مشاورت کے بعد امیر العظیم کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے، جبکہ پہلے مرحلے میں لیاقت بلوچ ،میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر عطا الرحمن اور ڈاکٹر اسامہ رضی کو نائب امراجماعت اسلامی پاکستان مقرر کر دیا ہے جبکہ دیگر نائب امرا کیلئے مشاورت کا عمل مکمل ہونے کے بعد مزید نائب امرااور ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا تقرر بعد ازاں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کا ڈالر پر  پلٹ کر وار دیگر کرنسیوں کو بھی رگڑا لگ گیا