پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے کا مشن، بلاول فضل الرحمان کے گاوں پہنچ گئے

Apr 19, 2023 | 17:45:PM
پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے کا مشن، بلاول فضل الرحمان کے گاوں پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر خارجہ اور چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو حکومتی اتحادی اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )سے مذاکرات کیلئے قائل کرنے کیلئے ان کے گاوں پہنچ گئے ہیں ۔

تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو زرداری جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے قائل کرنے کے لیے ان کے گاؤں پہنچے ہیں، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ قمر زمان کائرہ اور فیصل کریم کنڈی بھی موجود ہیں، ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کے آبائی گاؤں عبدالخیل پہنچ گئے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے مذاکرات پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔