مفتی عبدالشکور کا حادثہ میں انتقال، گاڑی کا روڈ ریکارڈ سامنے آ گیا

Apr 19, 2023 | 13:09:PM
مفتی عبدالشکور کا حادثہ میں انتقال، گاڑی کا روڈ ریکارڈ سامنے آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مفتی عبدالشکور کی وفات کے حادثے کی گاڑی کا روڈ ریکارڈ سامنے آ گیا،مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو حادثہ کالی ریو اے آر وائے 77 نمبر کی گاڑی سے پیش آیا۔

مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی پر تیز رفتاری کے 13 چالان بقایا ہیں،مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا پہلا ای چالان 5 جنوری 2023 کو ہوا تھا،مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی کا تیز رفتاری کا 13واں ای چالان 13 اپریل کو ہوا تھا،مفتی عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والی گاڑی حادثہ کے وقت بھی تیز رفتاری سے گزر رہی تھی۔

تیز رفتاری کے سبب گاڑی پر قابو نہ پانے کے باعث حادثہ پیش آیا جس میں مفتی عبدالشکور وفات پا گئے۔

یہ بھی پڑھیں: روپیہ تگڑا, ڈالر کمزور ہو گیا