عوامی مینڈیٹ کوئی ریوڑیاں نہیں کہ آپ سندھ میں کسی کو دیں اور دیگر صوبوں میں کسی اور کو،مولانا فضل الرحمان

Sep 18, 2025 | 23:48:PM
 عوامی مینڈیٹ کوئی ریوڑیاں نہیں کہ آپ سندھ میں کسی کو دیں اور دیگر صوبوں میں کسی اور کو،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں جہاں امن نام کی کوئی چیز نہیں ، اس محاذ پر بھی جے یو آئی نے عوام کی آواز بنی اور ملین مارچ کیا ، صوبے بلوچستان میں بدامنی کا راج ہے ، لوگوں کو اٹھا کر لاپتہ کردیا جاتا ہے ، اگر جے یو آئی نے آواز دی اور پورے ملک سے لوگوں کو بلایا تو اسلام آباد بھی آپ کے قبضے میں ہوگا ، عوامی مینڈیٹ کوئی  ریوڑیاں نہیں کہ آپ سندھ میں کسی کو دیں اور دیگر صوبوں میں کسی اور کو دیں ۔ 

جمعیت علماء اسلام کے تحت سندھ امن مارچ کے سلسلے میں  جلسہ سے خطاب کرتے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ آج کراچی کے اس میدان میں تاریخ کا عظیم شان اجتماع منعقد کیا ، میں آپ تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، بیس سال پہلے کوئٹہ کے میزان چوک پر جے یو آئی نے بلند کی ، جے یو آئی امن کا پرچار کررہی ہے ، امن ہی ہمارا منشور ہے۔عوامی مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے ، ووٹ چوری کئے جاتے ہیں ، ہم نے سیاسی تحریک کو جاری رکھا اور صبر کیا ، اگر جے یو آئی نے آواز دی اور پورے ملک سے لوگوں کو بلایا تو اسلام آباد بھی آپ کے قبضے میں ہوگا ، عوامی مینڈیٹ کو ریوڑیاں نہیں کہ آپ سندھ میں کسی تو دیں اور دیگر صوبوں میں کسی اور کو دیں ، عوام کی سوچ اور الیکشن کا نتیجہ مختلف اب نہیں چلے گا ، ہم نے کبھی نفرتوں کی باتیں نہیں کیں ، جے یو آئی بیت المقدس کی آزادی اور اس کے لئے قربانی دینے کی آواز ہے ، میں نے راولپنڈی کے ایک جلسے میں کہا تھا کہ اسلامی ملکوں کے درمیان ایک اسلامی بلاک ہونا چاہئیے ، امت مسلمہ بکھری ہوئی ہے ، اسلامی بلاک کی طرف جانا ضروری ہے ، ہم نے کہا تھا کہ اسلامی دنیا کی ایک مشترکہ دفاعی قوت ہونے چاہئیے ، اگر سعودی عرب کے بادشاہ نے ہمارے وزیراعظم دفاعی معاہدے کئے ہیںسعودی عرب اور پاکستان اسلامی دنیا کی قیادت کے لئے آگے بڑھیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ، یورپ اسلام کے بارے میں جھوٹ بولتا ہے ، ہم نے یہودیت کا مقابلہ کیا ، اپنے مسلمان بھائیوں کے شانا بشانا کھڑے ہوئے ۔مولانا فضل الرحمان نےکہا چاروں صوبوں میں عوام کے مارچ ہونگے ، ہم قوم کو ایک پلیٹ فارم پر کرینگے ، ہم پاکستان کی عوام کے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں ، اگر حکمران ہے تو سیدھے چلے ، اگر حکمران سیدھے نہیں چلے گے تو ہماری بھی زمہ داری ہے کے ہم ان کو سیدھے راستے پر لائیں ۔؎

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور برطانیہ میں ٹیکنالوجی میں شراکت کا معاہدہ، برطانوی وزیراعظم نے  معاہدے کو ’تاریخی‘ قرار دیدیا