وزیراعظم محمد شہباز شریف سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ سنٹرل لندن پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد سنٹرل لندن میں واقع اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو سخت سکیورٹی میں سنٹرل لندن پہنچایا گیا ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آمد سے قبل برطانوی پولیس بھی وزیراعظم کی رہائشگاہ پہنچ گئی۔
اس سے قبل ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاتھا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیرمعمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ملکوں کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس دوران خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے: وزیراعظم