پاک افغان بارڈر پر پارکنگ ایریا میں دھماکہ، 5افراد جاں بحق، ایک زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان چمن بارڈر پردھماکہ ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ صوبہ بلوچستان کے چمن بارڈر کے پارکنگ ایریا میں ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکا پولیس سٹینڈ کے قریب دکان میں ہوا ، دھماکہ خیز مواد دکان میں رکھا گیا تھا۔
پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے،سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
دوسری جانب لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کنویں کی صفائی کے دوران افسوسناک سانحہ،3افراد جاں بحق