9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے اشتہار جاری

Sep 18, 2025 | 14:58:PM
9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے 18 رہنمائوں کے اشتہار جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)ر اولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں پی ٹی آئی کے 18 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ان کے اشتہار جاری کر دیئے۔

ملزمان کے اشتہار انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں،عدالت نے اشتہار پر 18 اکتوبر کو رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اشتہاری قرار دیئے جانے والوں میں عمر ایوب، شبلی فراز، احمد چھٹہ ،کنول شوزب، راشد شفیق،زر تاج گل،رائے مرتضی،رائے حسن نواز،احمد چٹھہ،محمد جاوید ،شبلی فراز،چوہدری آصف،بلال اعجاز،شکیل احمد خان،محمد اشرف خان شامل ہیں ۔

اس سے پہلے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے،وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل و حاضری پر ملزمان کے اشتہار جاری کیے گئے۔

عدالتی اشتہار رپورٹ داخل ہونے پر عدالتی مفرور قرار دینے کی کاروائی کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس: 2 اہم گواہان کا جیولری سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف

اشتہار تھانہ نیوٹاؤن، صادق آباد، سٹی، وارث خان، سول لائنز، تھانہ مورگاہ، ٹیکسلا، صدر واہ، کینٹ اور آر اے بازار کے مقدمات میں جاری کیا گیا ہے۔