لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ رزلٹ:رکشہ ڈرائیورکےبیٹےکی دوسری پوزیشن

والد12گھنٹےرکشہ چلاتےہیں،سافٹ ویئر انجینئر بنناچاہتا ہوں،سبحان ظہور

Sep 18, 2025 | 14:52:PM
لاہوربورڈانٹرمیڈیٹ رزلٹ:رکشہ ڈرائیورکےبیٹےکی دوسری پوزیشن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض )لاہوربورڈمیں رکشہ ڈرائیورکےبیٹےنے انٹرمیڈیٹ میں دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔
شاہدرہ کےرہائشی سبحان ظہورنے1134نمبرلیکرجنرل سائنس میں پوزیشن لی ،وہ 2سال سےسکالرشپ پردی پنجاب کالج شاہدرہ کیمپس میں زیرتعلیم رہاہے۔
سبحان ظہورنے اس کامیابی کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میرےوالد12گھنٹےرکشہ چلاتےہیں، میں مستقبل میں سافٹ ویئر انجینئر بنناچاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور بورڈنےانٹرمیڈیٹ پارٹ 2کےنتائج جاری کردیئے

کالج کی پرنسپل ہماسرور نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ شاہدرہ کیمپس سےپوزیشن حاصل کرنےپرسبحان ظہورپرفخرہے۔
کلاس انچارج محمد ظہور رضوی نے کہاکہ سبحان ظہور وقت کا پابندہونے کے کیساتھ محنتی بھی ہے۔