ہنگری: قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد

Sep 18, 2025 | 13:39:PM
ہنگری: قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہنگری میں قبر کھودنے کے عالمی مقابلے کا انعقاد کیا گیا ہے جسے مقامی قبروں کی دیکھ بھال کرنے والی انجمن ہر سال منعقد کرتی ہے۔

یہ مقابلہ رواں ماہ اسکیسزارڈ کے قریب السووار قبرستان میں منعقد کیا گیا، شرکا میں ہر ٹیمیں دو افراد پر مشتمل تھیں، اس تقریب میں پیشہ ور اور شوقیہ دونوں کو حصہ لینے کی اجازت تھی۔ 

قبر کی پیمائش 160 سینٹی میٹر گہری، 80 سینٹی میٹر چوڑی اور 200 سینٹی میٹر لمبی رکھی گئی تھی، وقت کی حد دو گھنٹے مقرر کی گئی اور پھر مٹی واپس بھرنا تقریباً 15 منٹ میں رکھا گیا۔ 

قبر کی دیواروں کو عمودی ہونا چاہیے تھا، نیچے کا حصہ ہموار؛ پیمائش میں کمی بیشی نا قابل قبول تھی، اس مقابلے میں مقامی ٹیم پیرالیٹوز نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس ٹیم نے ہدف تقریباً 1 گھنٹہ 33 منٹ اور 20 سیکنڈز میں مکمل کرلیا۔ 

مزید برآں اس مقابلے میں پہلی بار روسی ٹیم نے بھی حصہ لیا، مگر سب ٹیموں میں آخری پوزیشن رہی۔

مزید پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا بٹ کوائن تھامے مجسمہ نصب