پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ، شہری خوفزدہ

Sep 18, 2025 | 12:24:PM
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.8 ریکارڈ، شہری خوفزدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کے مختلف علاقوں میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا، زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کےسیلاب زدہ علاقوں سے پانی اُترنا شروع ، سندھ کے بیراجوں پر دباؤ، کچا ڈوب گیا