اب دنیا پاکستان کی طرف خود ہاتھ بڑھارہی ہے: ناز بلوچ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پیپلزپارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان بہت بدلا ہوا پاکستان ہے، اب دنیا پاکستان کی طرف خود ہاتھ بڑھا رہی ہے ۔
24 نیوز ایچ ڈی کے پروگرام گونج مسعود رضا کے ساتھ میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ناز بلوچ نے کہا کہ آج کے بدلتے ہوئے علاقائی حالات میں پاکستان کی پوزیشن نہایت اہمیت رکھتی ہے اور اب دنیا خود پاکستان کی طرف بڑھ کر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی اور جغرافیائی حیثیت اسے خطے کا مرکزی کردار بنا رہی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما شمائلہ رانا نے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسی بھی صورت دہشتگردوں کے لیے ہاتھ نہیں بڑھا سکتی۔ انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات کسی شرط پر یا بندوق کے زور پر نہیں ہوتے، بلکہ قانون کی بالادستی اور آئین کے مطابق کیے جانے چاہئیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پورے پنجاب کو متاثر کیا ہے، مگر انتظامیہ کی کارکردگی سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی کے شہریوں کو کے فور منصوبے سے آج تک پانی فراہم نہیں کیا جا سکا، جو حکومت کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ برطانیہ کے سرکاری دورے پر ونزر کاسل پہنچ گئے