ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت، پنجاب کے عوام کا اعزاز ہے: محسن نقوی

Sep 18, 2023 | 19:22:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کا کہنا ہے کہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت کوپنجاب کے عوام کا اعزاز سمجھتا ہوں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے صوبے ننشیا کے دارالحکومت ین چوان کے یوہائی کنونشن سنٹر کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر اور ننشیا کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر، ژانگ یوپو اور سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر لیانگ یانشون نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا استقبال کیا۔ محسن نقوی تیسری ننشیاانٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کے مہمان خصوصی تھے اور ان کے اعزاز میں انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیز فورم کی جانب سے استقبالی ظہرانہ بھی دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی پر کیا ہو گا؟ سابق وفاقی وزیر نے بتا دیا

اس مققع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ننشیا انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم میں شرکت کوپنجاب کے عوام کا اعزاز سمجھتا ہوں، چین کا رویہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ رہاہے، چین کے صدر شی جن پنگ پاکستان اور عوام کے ساتھ مہربان رہے ہیں، پنجاب 14کروڑ افراد کا صوبہ ہے جہاں ترقی کے بے شمار مواقع منتظر ہیں، ننشیا میں تعاون اور ترقی کے نئے راستے سامنے آئیں گے، پنجاب کے سرکاری وفد کی چین آمد کامقصد مختلف شعبوں کے ماہرین سے ملاقات کرنا اور تبادلہ خیال کرناہے، انٹرنیشنل فرینڈ شپ سٹیزفورم کی بدولت اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کا موقع مل رہا ہے۔

ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے چیئرمین / گورنر  ژانگ یوپو کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور پنجاب کے وفد کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتے ہیں۔ دوسری جانب ننشیاکیمونسٹ پارٹی کے سیکرٹری جنرل/چیف منسٹر   لیانگ یانشون کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے تعاون کو فرض سمجھتے ہیں۔