افغانستان بھی بھارت کے رنگ میں رنگ گیا،پاکستان سے طے شدہ ٹی20سیزیز منسوخ

Oct 18, 2025 | 08:45:AM
افغانستان بھی بھارت کے رنگ میں رنگ گیا،پاکستان سے طے شدہ ٹی20سیزیز منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)افغان کرکٹ بورڈ نے بھی کھیل کو سیاسی رنگ دینا شروع کر دیا۔

افغان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ طے شدہ ٹی20 سیریز منسوخ کردی۔

 سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل بیان میں ٹی20 سیریز منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹرائی سیریز نومبر میں طے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:''روزانہ چیکنگ''طلبا کیلئے اہم خبر آگئی

افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے شیڈول کے مطابق ہو گی۔

ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ تیسری ٹیم کا آپشن دیکھا جا رہا ہے اور انتظامات جاری ہیں، اس حوالے سے فیصلہ بہت جلد کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں ٹرائی سیریز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ 17 سے 29 نومبر تک شیڈولڈ ہے۔ ٹرائی سیریز میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔