روزانہ بیگ کی چیکنگ،پنجاب میں سکول کے طلبہ کیلئے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری

Oct 18, 2025 | 08:31:AM
روزانہ بیگ کی چیکنگ،پنجاب میں سکول کے طلبہ کیلئے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب بھر میں سکیورٹی کی صورت حال کے پیش نظر سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کی سیکیورٹی کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے اور روزانہ سکول بیگز کی چیکنگ ہوگی۔

محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ بھر کے سرکاری اور نجی سکولوں میں طلبا و طالبات کی سلامتی اور تحفظ کے لیے نئی ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس کے تحت اسکول آنے والے تمام طلباو طالبات کے حفظ ماتقدم کے طور پر اسکول بیگز کی روزانہ چیکنگ لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ تمام سرکاری پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سی سی ٹی وی کیمرے لازمی قرار دے دئیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم نے سیکیورٹی خطرات کے باعث صوبہ بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کی سیکیورٹی نظام فول پروف بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں اور اس کے تحت چوکیدار اور سیکیورٹی گارڈز چیکنگ کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز استعمال کریں گے۔

محکمہ تعلیم نے بتایا کہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کو سیکیورٹی کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا، اسکولوں میں پستول، بندوقیں، چھریاں اور قینچیاں لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

مزید بتایا گیا کہ تمام اسکولوں میں سیکورٹی الارم نظام فوری فعال کرنے کا بھی حکم جاری کیا گیا ہے۔