8 جنگیں رکوائیں، پاک افغان جنگ ختم کروانا میرے لیے بہت آسان ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر عالمی تنازعات میں اپنی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاک افغان جنگ ختم کرنا ان کے لیے ’بہت آسان‘ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دورِ صدارت میں انہوں 8نے بڑی جنگیں رکوائیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل تھی۔ ان کے بقول انہوں نے دنیا کے کئی حصوں میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا تھا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ روک کر لاکھوں جانیں بچائیں، اور اس اقدام پر پاکستانی عوام شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب پاکستان اور افغان طالبان انتظامیہ کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے، دونوں ممالک نے طے کیا ہے کہ 48 گھنٹے کی جنگ بندی دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک برقرار رکھی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:روزانہ بیگ کی چیکنگ،پنجاب میں سکول کے طلبہ کیلئے نئی سکیورٹی ایڈوائزری جاری
پاکستانی وفد آج مذاکرات میں شرکت کے لیے دوحہ پہنچ رہا ہے، جبکہ افغان طالبان کا وفد بھی وہاں پہنچنے والا ہے،فریقین امید ظاہر کر رہے ہیں کہ بات چیت کے نتیجے میں سرحدی کشیدگی میں کمی اور امن کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔